چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اجیت جوگی کا کہنا ہے کہ ملک میں اب کانگریس غیر اہم بن کر رہ گئی ہے۔اس میں اب صرف عہدیداروں کی بھیڑ رہ جانے سے انتخابی مقابلوں میں انہیں
تیسرے مقام پر ہی قناعت کرنی پڑ رہی ہے۔مسٹر جوگی نے آج پتھل گاؤں میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ چھتیس
گڑھ میں ان کا صرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ہی انتخابی مقابلہ ہے۔